Book Name:Musalmanon Ko Salam Karna
سلام کرنے کی عادت بنانے کے لیے
*سلام کرنے کے فضائل وفوائد پیشِ نظر رکھیے * دل میں پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سنتیں اپنانے کا جذبہ پیدا کیجئے* راستے میں آتے جاتے جو ملے اسے سلام کیجئے! آہستہ آہستہ ان شاء اللہ الکریم عادت پکی ہو جائے گی *ملاقات کرنے کے آداب کا لحاظ رکھیے! ملاقات کے آداب میں سے ہے کہ پہلے سلام کیا جائے ،اسی طرح جب بھی کسی سے گفتگو ہو تو پہلے سلام کیجئے ! حدیث پاک میں ہے : اَلسَّلامُ قَبْلَ الْکَلَامِ یعنی بات چیت کرنے سے پہلے سلام ہے ۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :30 کے مطابق مسلمانوں کو سلام کرنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں ، نیت کیجئے گھر ،دفتر ،سفر اور راستے میں آتے جاتے جو بھی مسلمان ملے اسے سلام کریں گے ۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔آمین بجاہِ خاتمِ النبیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
کسی کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دعا
اَضْحَكَ اللّٰہُ سِنَّكَ
ترجمہ: اللہ پاک آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے۔([2])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟