Musalmanon Ko Salam Karna

Book Name:Musalmanon Ko Salam Karna

انگلیوں یا ہتھیلیوں  سے اشارہ کر دینا اور منہ سے کچھ نہ کہناممنوع ہے۔([1])حدیثِ  پاک میں اسے غیر مسلموں کا طریقہ بتایا  گیا ہے۔ ([2])(1): سلام کرنے کی بجائے ہیلو ،ہائے ،بندگی، آداب عرض وغیرہ الفاظ کہنا سنّت کے خلاف ہے۔([3]) (3):بعض لوگ سلام کرتے وقت جھک جاتے ہیں،یہ جھکنا اگر حدِ رکوع تک ہو(یعنی اتنا جھکنا کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں ،یہ)حرام ہے اور اس سے کم ہو تو مکروہ ہے۔([4])

سلام کرنے کے  فائدے

* سلام کرنے سے  پیارے آقا، مکی مدنی مصطفے  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنّت پر عمل ہوتا ہے *سلام کرنے سے نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے  * سلام میں پہل کرنا اللہ پاک اور اس کے رسول کے قرب کا ذریعہ ہے۔([5]) *  سلام کرنے سے دل سے بغض وحسد نکلتااور محبتوں میں اضافہ ہوتا ہے *سلام میں پہل  کرنے سے تکبردور ہوتا اور عاجزی پیدا ہوتی ہے۔([6])  *گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے سے برکتیں  نازل ہوتیں ہیں۔([7])

سلام نہ کرنے کے نقصانات

* سلام نہ کرنا بہت بڑے اجرو ثواب سے محرومی ہے *  روایات میں سلام نہ کرنے والے کو سب سے بڑا بخیل(کنجوس) کہا گیا ہے۔([8])* سلام  نہ کرنا تکبر اور غرور کی علامت ہے ۔


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ،جلد:6،صفحہ:328،بتغیر قلیل ۔

[2]...سنن ترمذی ،کتاب الستئذان والآداب،باب ماجاء فی کراھیۃ اشارۃ۔۔۔الخ،صفحہ:634،حدیث:2695۔

[3]... بہار شریعت ،جلد:3،حصہ:16،صفحہ:465  ،ملخصًا۔

[4]... بہار شریعت ،جلد:3،حصہ:16،صفحہ:464  ۔۔

[5]...سنن ابی داود ،كتاب الادب ،باب فی فضل من بدا بالسلام ،صفحہ:810،حدیث:5197۔

[6]... شعب الايمان ،باب فی  مقاربہ وموادۃ اھل الدین ،جلد:6،صفحہ:433،حدیث :8786۔

[7]...سنن ترمذی ،کتاب الستئذان والآداب،باب ماجاء فیالتسلیم اذا دخل۔۔۔الخ،صفحہ:635،حدیث:2698۔

[8]... الادب المفرد ،باب من بخل بالسلام ،صفحہ:306،حدیث:1042۔