Musalmanon Ko Salam Karna

Book Name:Musalmanon Ko Salam Karna

آیت مبارکہ

اللہ پاک نے فرمایا:

فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةًؕ (پ:18،النور :61)

ترجَمۂ کنز ُالعرفان:پھر جب گھروں میں داخل ہو تو اپنے لوگوں کو سلام کرو، (یہ) ملتے وقت کی اچھی دعا ہے، اللہ کے پاس سے مبارک پاکیزہ (کلمہ ہے)۔

اس آیتِ مبارکہ میں ملاقات کرنے کا ادب بیان ہوا کہ جب بھی کسی  رشتے دار یا دوست کے گھر جائیں یا  اس سے ملاقات ہو تو سلام سے پہل کیجئے ۔([1])

فرمانِ مصطفےٰ     صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   

تم اس وقت تک جنت میں نہیں جاؤ گے، جب تک ایما ن  نہ لے آؤ اور تم  اس وقت تک (کامل ) مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو! کیا تمھیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو گے، (وہ یہ ہے کہ) آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔([2])

سلام او راس کے جواب کے متعلق احکام

(1): سلام کرنا سنّت اور اس کا جواب  فوراً دینا  واجب  ہے۔([3])  (1):  سلام کا جواب اتنی آواز سے دینا ضروری ہے کہ سلام کرنے والا سن لے ،صرف ہاتھ یا سر ہلا دینا کافی نہیں۔([4]) (4): سلام اور جوابِ سلام کے بہتر الفاظ یہ ہیں؛اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکاتُہٗ ان الفاظ کے علاوہ مزید الفاظ بڑھانا جیسے بعض لوگ اَلْجَنَّۃُ حَلَالُہٗ  وَالدَّوْزَخُ حَرَامُہٗ وغیرہ الفاظ کا اضافہ کرتے ہیں، یہ درست نہیں۔([5]) (1): صرف


 

 



[1]... تفسیر آلوسی ،پارہ:18،سورۂ  نور ،تحت الآیۃ:61،جلد:9،حصہ:18،صفحہ:559،بتغیر قلیل ۔

[2]...مسلم ،کتاب الایمان ،باب بان انہ لایدخل الجنۃ المؤمنون ۔۔۔الخ ،صفحہ:44،حدیث :54۔

[3]...بہار شریعت ،جلد:3،حصہ:16،صفحہ:459 ـ 460،ملتقطًا۔

[4]...بہار شریعت ،جلد:3،حصہ:16،صفحہ: 464،ملتقطًا۔

[5]...فتاوی ہندیہ ،کتاب الکراھیۃ ،باب سابع فی السلام وتشمیت العاطس ،جلد:5،صفحہ:401۔