Book Name:Musalmanon Ko Salam Karna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل مسلمانوں کو سلام کرنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور کسی کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کر آراستہ کرو بے شک تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے فضل سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنتیں اپنانے اور شریعت کے مطابق زندگی گزانے کے لیے اسلامی بہنوں ،اسلامی بھائیوں اور طلبا کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر 30 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 30:کیا آج آپ نے گھر ،دفتر ،بس ،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟