Ramazan Ke Bad Ki Zindagi

Book Name:Ramazan Ke Bad Ki Zindagi

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک پرہیزگاروں کوجب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آتا ہے تو وہ (حکمِ خدا) یاد کرتے ہیں پھر اسی وقت ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

آہ...!رَمضَان رُخصت ہو گیا...!!

پیارے اسلامی بھائیو! کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے، عاشقانِ رمضان مُنْتَظِر تھے کہ رمضان کریم آنے والا ہے۔ رمضان کریم کی تیاری کی جا رہی تھی....!! اور اب دیکھیے! یہ مُقَدَّس، مُبَارَک مہمان مہینہ ہمیں جُدائی کا داغ دے کر رُخصت بھی ہو چکا ہے۔ اب پورے 11 ماہ بعد یہ مُقدَّس مہینا دوبارہ تشریف لائے گا، پِھر خوشیاں ہوں گی، رحمتیں ہوں گی، برکتیں ہوں گی مگر...!! افسوس! نہ جانے ہم یہ برکتیں دیکھ پائیں گے یا اس سے پہلے ہی موت کا ذائقہ چکھ کرقبر میں اُتر چکے ہوں گے...!!

جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ              تیری آمد کا پھر شور ہوگا

کیا مِری زندگی کا بھروسا                   اَلوداع اَلوداع آہ! رَمضاں([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نیک لوگوں کا ایک عمل

ایک بزرگ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :پہلے کے لوگ رمضان کریم سے پہلے 6مہینے رمضان کریم کو پانے کی اور رمضان کریم کے بعد 6مہینے رَمضَان کی عبادت قبول ہونے کی


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:653۔