Ramazan Ke Bad Ki Zindagi

Book Name:Ramazan Ke Bad Ki Zindagi

لَاحَوْل شریف پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! وسوسۂ شیطانی سے بَہُت حد تک اَمن میں رہے گا۔([1])

مُحیط دل پہ ہوا ہائے نفسِ اَمّارہ             دِماغ پر مرے ابلیس چھا گیا یاربّ!

رِہائی مجھ کو ملے کاش! نفس و شیطاں سے   ترے حبیب کادیتا ہوں واسِطہ یاربّ! ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

حج وعمرہ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:Hajj & Umrah(حج وعمرہ)۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے *آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ *حج و عمرہ کے ضروری مسائل*حج و عمرہ کی دُعائیں *حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات حاصِل کر سکتے ہیں *اور ایک بہت اَہَم فیچر ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجیے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:


 

 



[1]...مراۃ المناجیح، جلد:1، صفحہ:87۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:78۔