Book Name:Marhoom Walidain Ke Huqooq
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یُوں دُعا فرمائی:
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ صَلَوَ تِکَ وَ رَحْمَتَکَ عَلٰی آلِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ
ترجمہ: اے اللہ پاک! سعد بن عبادہ کی آل پر اپنی درودیں اور رحمت نازِل فرما۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! حضرت سعد بن عُبَادہ رَضِیَ اللہ عنہ کس قدر خوش نصیب صحابی تھے، ہم سب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمتِ عالیہ میں درودوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہ کو نوازتے ہوئے فرمایا: اے اللہ پاک! سعد بن عُبَادہ پر درود نازل فرما۔
ہر صحابیِ نبی! جنّتی! جنّتی! سب صحابیات بھی! جنّتی! جنّتی!
چار یارانِ نبی! جنّتی! جنّتی! حضرت صدیق بھی! جنّتی! جنّتی!
اور عمر فاروق بھی! جنّتی! جنّتی! عثمان غنی! جنّتی! جنّتی!
فاطمہ اور علی! جنّتی! جنّتی! ہیں حسن حسین بھی! جنّتی! جنّتی!
والدینِ نبی! جنّتی! جنّتی! ہر زوجۂ نبی! جنّتی! جنّتی!
اور ابو سُفیان بھی! جنّتی! جنّتی! ہیں معاویہ بھی! جنّتی! جنّتی!([2])
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سَعْد بن عُبَادہ رَضِیَ اللہ عنہ اپنی اَمِّی جان سے بہت پیار کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ یُوں ہوا کہ حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہ کسی سَفَر پر تھے، پیچھے سے آپ کی اَمِّی جان کا انتقال ہو گیا۔