Sulah ke Fazail

Book Name:Sulah ke Fazail

شش عید کے روزں  کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! شوّال شریف کی آمد ہو چکی ہے۔ خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں عید الفطر کے بعد 6 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے ان روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمارا یہ روزے رکھنے  اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کا ذہن بنے، چنانچہ*حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں روزے رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([1])*جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال  میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھر کے روزے رکھے۔([2])*خَلیلِ مِلَّت  مفتی محمد خلیل خان برکاتی  رحمۃُ اللہ علیہ   فرماتے ہیں:یہ روزے عید کے بعد مسلسل رکھے جائیں تب بھی حَرَج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتے میں 2روزےاور عید کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لے اور پورے ماہ میں رکھے تو اور بھی مناسب مَعْلُوم  ہوتاہے۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]... معجم اوسط، جلد:6، صفحہ:234، حدیث:8622۔

[2]... مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم...الخ، صفحہ:424،  حدیث: 1164۔

[3]... سُنی بہشتی زیور ،صفحہ:347۔