Sulah ke Fazail

Book Name:Sulah ke Fazail

عید کے دِن کا وظیفہ

مکاشفۃُ الْقُلوب میں ہے: عید والے دِن 300 بار سُبْحٰنَ اللہ وَ بِحَمْدِہٖ پڑھ کر تمام فوت شُدہ مسلمانوں کو ایصالِ ثواب کر دیا جائے، اس کی برکت سے ہر مسلمان کی قبر میں 1000 اَنْوار داخِل ہوں گے اور جب پڑھنے والا قبر میں جائے گا تو اس کی قبر میں بھی 1000 اَنْوار داخِل ہوں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔([1])

صدقہ خیرات کی عادت بنائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اسی طرح نماز پڑھنے اور  زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کی عادت بنانی ہے، جن پر تو زکوٰۃ فرض ہو، ان پر تو لازِم ہے کہ زکوٰۃ ادا کریں اور حساب لگا کر بلکہ عاشقِ رسول مفتی صاحِب سے حِساب لگوا کر پُوری پُوری زکوٰۃ ادا کریں۔ زکوٰۃ میں ایک روپے کی بھی کمی کرنا، گُنَاہ کا کام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نفلی صدقہ و خیرات کی بھی عادت بنائیے! بالخصوص عیدُ الفطر ہے، صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد  مالکِ نصاب پر جس کا نصاب حاجتِ اَصْلِیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔([2])  اللہ پاک فرماتا ہے:

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴) (پارہ:30، الاعلیٰ:14)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک جس نے خود کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہوگا۔

تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے: اِس آیت میں تَزَكّٰى سے مُراد صدقۂ فِطر دینا ہے۔([3])


 

 



[1]...مکاشفۃ القلوب، باب فی فضل العید، صفحہ:462۔

[2]...بہارِ شریعت،جلد:1 ، صفحہ:935 ،حصہ:5۔

[3]...تفسیر خزائن العرفان، پارہ:30، الاعلیٰ، زیرِ آیت:14، صفحہ:1099۔