Sulah ke Fazail

Book Name:Sulah ke Fazail

رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں شریعت کے دائِرے میں رِہ کر عیدُ الفطرکی خوشیاں منانا نصیب کرے، ہماری خوشیوں کو دوام ملے، غم و مصیبت سے اللہ پاک ہمیں محفوظ رکھے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صُلح کے فضائل

ہم نے ابتدا میں سُورۂ اَنْفال کی پہلی آیتِ کریمہ کا ایک حصّہ سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اللہ پاک نے فرمایا:

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْنِكُمْ۪-وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱) (پارہ:9، سورۂ انفال:1)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو اللہ سے ڈرتے رہو اور آ پس میں صلح صفائی رکھو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر تم مومن ہو۔

اس جگہ سب سے پہلے تقویٰ اِخْتیار کرنے کا حکم دیا گیا۔

ہم نے اَلحمدُ لِلّٰہ! جو مقدَّس مہینا گزارنے کی سَعَادت حاصِل کی یعنی ماہِ رمضان تقویٰ دِلانے والا مہینا ہے، اللہ پاک نے فرمایا: اے اِیْمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے:

لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) (پارہ:2، سورۂ بقرہ:183)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تا کہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔

اللہ کرے کہ ہمیں تقویٰ نصیب ہو جائے۔ عرض یہ کرنا ہے کہ تقویٰ اِنتہا نہیں ہے، قرآنِ کریم میں تقویٰ کے بعد کرنے کے بہت سارے کام بھی بتائے گئے ہیں۔ اس آیتِ کریمہ میں فرمایا:

وَ اَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْنِكُمْ۪- (پارہ:9، سورۂ انفال:1)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور آ پس میں صلح صفائی رکھو۔