Sulah ke Fazail

Book Name:Sulah ke Fazail

النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔([1])

صدقہ خیرات کی عادت بنائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اسی طرح نماز پڑھنے اور  زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کی عادت بنانی ہے، جن پر تو زکوٰۃ فرض ہو، ان پر تو لازِم ہے کہ زکوٰۃ ادا کریں اور حساب لگا کر بلکہ عاشقِ رسول مفتی صاحِب سے حِساب لگوا کر پُوری پُوری زکوٰۃ ادا کریں۔ زکوٰۃ میں ایک روپے کی بھی کمی کرنا، گُنَاہ کا کام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نفلی صدقہ و خیرات کی بھی عادت بنائیے! بالخصوص عیدُ الفطر ہے، صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد  مالکِ نصاب پر جس کا نصاب حاجتِ اَصْلِیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔([2])  اللہ پاک فرماتا ہے:

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴) (پارہ:30، الاعلیٰ:14)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک جس نے خود کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہوگا۔

تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے: اِس آیت میں تَزَكّٰى سے مُراد صدقۂ فِطر دینا ہے۔([3]) یعنی جو بندہ عِیْدُ الْفطر کے موقع پر صدقۂ فِطر دے کر غریبوں کو عِیْد کی خوشیاں منانے کا موقع فراہَم کرتا ہے ، اس کا دِل ستھرا ہو جاتا ہے اور وہ فلاح و کامیابی تک پہنچ جاتا ہے۔

صدقۂ فطر ادا کیجیے!

حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہ عنہما    فرماتے ہیں: مدنی سرکار، غریبوں کے غمخوار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے صدقۂ فِطْر مُقَرَّر فرمایا تاکہ فضول اور بےہودہ کلام سے روزوں کی


 

 



[1]...مکاشفۃ القلوب، باب فی فضل العید، صفحہ:462۔

[2]...بہارِ شریعت،جلد:1 ، صفحہ:935 ،حصہ:5۔

[3]...تفسیر خزائن العرفان، پارہ:30، الاعلیٰ، زیرِ آیت:14، صفحہ:1099۔