Book Name:Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz
اپنے بھائی سے مُعَانقہ کرے۔([1])
اے عاشقانِ رسول !گلے ملنے کو مُعَانَقہ کہتے ہیں اور مُعَانقہ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے۔*مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح میں ہے:خوشی میں کسی سے گلے ملنا سنّت ہے([2]) پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کئی مرتبہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم پر شفقت فرماتے ہوئے انہیں مُعَانقہ کا شَرْف بخشا کرتے تھے۔ مثلاً*خیبر کے موقع پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت جعفر رَضِیَ اللہ عنہ کو سینے سے لگایا اور پیشانی پر بوسہ بھی دیا۔([3])*ایک بار آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت ابو ذَرْ غِفاری رَضِیَ اللہ عنہ کو بُلایا، جب وہ حاضر ہوئے تو شفقت فرماتے ہوئے ،اُنہیں گلے سے لگا لیا۔([4])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُالمدینہ کی بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہئے چَشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو([5])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم