Book Name:Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz
فتاویٰ پر مشتمل زبردست رسالہ الوداع ماہ رمضان شائع کیا ہے ۔ یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ سے 12 روپے میں قیمتاً حاصل کیا جا سکتا ہے* یونہی عید کیسےگزاریں اور اس میں کیا اعمال کیے جائیں اس حوالے سے بھی ایک رسالہ میٹھی عید اور میٹھی باتیں شائع کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ بھی 15 روپے میں قیمتاً مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
* آئندہ ہفتہ وار اجتماع جمعرات کو ہوا کرے گا * عید الفطر کے پہلے دن سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں یکم شوال سے لے کر 7 شوال تک ؛7 دن کا تصوف کورس ہو گا، یہ کورس رکنِ شوریٰ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کراوئیں گے ، تمام اسلامی بھائی اس کورس میں شرکت فرمائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
مُعَانَقہ کرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس کا کوئی بھائی ہو،اسے چاہیے