Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz

Book Name:Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz

بہت بااَدَب ہو کر  کھڑا رہے۔ 

نَماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے سے رَحمت کا پِھرجانا

حضرت ابوذر رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسولِ انور، محبوبِ ربِّ اکبر  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اِرْشاد فرمایا: اللہ پاک کی رحمت نمازی کی جانِب متوجِّہ رہتی ہے جب تک وہ اِدھر اُدھر نہ دیکھے، جب اِدھر اُدھر دیکھتا ہے تو اللہ پاک کی رحمت بھی اُس سے پھر جاتی ہے۔([1])

میری جانب مُتَوَجِّہ ہو جا!

حضرت ابوہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سَروَرِ دو جہان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالی شان ہے: جب بندہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہوتا ہے،جب وہ اِدھر اُدھردیکھتا ہے تو اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے: تو کس کی طرف دیکھ رہا ہے؟ کیا مجھ سے بہتر کوئی نظر آتا ہے؟اے اِبنِ آدم(یعنی اے آدمی!) میری طرف متوجہ ہوجا!میں اُس سے بہتر ہوں،  جس کی طرف تو دیکھ رہا ہے۔([2])

نماز میں جلدی مچانے کے نقصانات

خادمِ نبی، حضرتِ اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے پیارے نبی، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالی شان ہے: جو نمازیں اپنے وقت میں ادا کرے اور نمازکے لیے اچھی طرح وُضو کرے اور اس کے قیام، خشوع، رُکوع وسجود(یعنی سجدے) پورے کرے تو اس کی نماز سفید اور روشن ہو کر یہ کہتی ہوئی نکلتی ہے: اللہ پاک تیری


 

 



[1]...ابو داود، کتاب الصلاۃ، باب الالتفات فی الصلاۃ، صفحہ:153، حدیث:909۔

[2]...   مسند  بزار ، جلد:16، صفحہ:200، حدیث:9333۔