Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz

Book Name:Imam Bukhari Ka Zauq e Namaz

میں داخِل ہوتے ہی سُورۂ اِخْلاص پڑھا کروں گا۔یُوں ہم جو روٹین(Routine) کے کام کرتے ہیں، نیکیوں کو بالخصوص کچھ نہ کچھ نوافل کو ان کاموں کے ساتھ جوڑ دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیکیاں کرنے میں آسانی بھی ہو گی، استقامت بھی ملے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو نیکیوں کی بَرَکت سے کام بھی بننے لگ جائیں گے۔   

امام بُخاری کا ذَوقِ نماز

ایک مرتبہ امام بخاری  رحمۃُ اللہ علیہ   کہیں دعوت میں شریک تھے، دورانِ دعوت کچھ وقت مِلا تو آپ نے نوافِل شروع کر دئیے! بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ آپ نے نماز پڑھی،سلام پھیرنے کے بعد کسی سے فرمایا: یہ دیکھنا  ذرا! میری قمیض کے اندر کیا چیز ہے؟ دىکھا تواىک زہریلا کِیڑاتھا جس نے 16 یا 17 جگہ ڈنک مار دیا تھا۔جسمِ پاک بھی جگہ جگہ سے سُوج چُکا تھا۔ لوگوں نے عرض کیا:جب اِس نے پہلا ڈنک ماراتھا تو آپ اُسى وَقْت نماز سے باہر کىوں نہ ہوئے؟ فرماىا:میں نے اىک سُورت  شُروع کررکھى تھى ، دل نےچاہا کہ وہ پُورى ہوجائے(تو پھر سلام پھیروں گا)۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کیا شانِ بےنیازی ہے، زہریلا کیڑا ڈنک مار رہا ہے، تکلیف ہو رہی ہے، جسم سُوج رہا ہے مگر امام بخاری  رحمۃُ اللہ علیہ  عاشقِ نماز بھی تھے، عاشقِ قرآن بھی تھے، تکلیف برداشت کرتے رہے مگر نماز اورتلاوت موقوف کرنا گوارا نہ کیا۔

کاش! ہمیں بھی امام بخاری  رحمۃُ اللہ علیہ  کا فیضان نصیب ہو جائے، ورنہ ہمارا حال تَو بَس


 

 



[1]...تاریخ ِ بغداد،رقم:424، محمد بن اسماعیل...البخاری، جلد:2، صفحہ:13۔