Jahannam Ke Azabat

Book Name:Jahannam Ke Azabat

میں مجرم ہوں جہنّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو

ہلاکت ہو گی ہائے! کیا کروں گایارسولَ اللہ!

لپک کر آگ کے شعلے لپٹتے ہوں گے، بربادی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

اندھیری آگ ہو گی، روشنی بالکل نہیں ہو گی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

وہاں کانوں میں، آنکھوں میں، دَہن میں پیٹ میں بھی آگ

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

فرشتے ڈانٹے ہوں گے، ہتھوڑے مارتے ہوں گے

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

وہاں سانپ اور بچھو بھی مسلسل ڈس رہے ہوں گے

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

غذا دوزخ کی تھوہر اور اُوپَر کھولتا پانی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

نہ مانگے موت آئے گی، نہ بیہوشی ہی چھائیگی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

جو تم چاہو گے تو ہوں گی مری سب مشکلیں آساں

وگرنہ نار میں، میں جا پڑوں گا یارسولَ اللہ!