Jahannam Ke Azabat

Book Name:Jahannam Ke Azabat

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت                      رہوں باوُضو میں سدا یا الٰہی([1])

(6):بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھیے!

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  : جو بدھ اور جمعرات کو روزہ رکھے، اس کے لیے جہنّم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔([2]) ایک حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رمضان اور شوّال کے روزے رکھے، اسی طرح جس نے بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھا، وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔([3])

اللہ پاک ہمیں بھی نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

(7):مسلمان بھائی کی حاجت پُوری کرنا

حضرت عبد اللہ بن عباس  رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، حضورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: جو اپنے بھائی کی حاجت پُوری کرنے کے لیے چلے اور اس سے ہمدردی کرے تو اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 7 خندقیں بنا دے گا، ان میں ہر خندق کا دوسری سے اتنا فاصلہ ہو گا، جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے۔([4])

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ ہم جہنّم سے بچنے اور جنّت میں جانے کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں سے ہمدردی کریں، ان کے کام آئیں، کسی کو قرض کی ضرورت


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:102۔

[2]...مسند ابی یعلیٰ، مسند عبد اللہ بن عمر، جلد:4، صفحہ:329، حدیث:5629۔

[3]...سنن کبریٰ للنسائی، جلد:3، صفحہ:215، حدیث:2791۔

[4]...موسوعۃ امام ابن ابی الدنیا، کتاب قضاء الحوائج، جلد:4، صفحہ:168، حدیث:35۔