Book Name:Jahannam Ke Azabat
اذان کے فضائل پر 3 احادیث
(1):رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی طرح ہے جوخون میں لِتھڑاہواہے اورجب مرے گا توقبر میں اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے([1]) (2):ایک حدیثِ پاک میں ہے، فرمایا: میں جنّت میں گیا،وہاں موتی کے گُنبددیکھے۔پوچھا:اے جبرائیل!یہ کس کے واسِطے ہیں؟عَرض کی:آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اُمّت کے مُؤذِنَوں اور اماموں کے لیے ([2]) (3): رحمتِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے پانچوں نَمازوں کی اذان ایمان کی بِناپربہ نیّتِ ثواب کہی اس کے جوگناہ پہلے ہوئے ہیں مُعاف ہوجائیں گے۔([3])
(5):نماز ِ باجماعت کا اہتمام کیجیے
صحابئ رسول، حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،تاجدارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جو اللہ پاک کی رضا کے لیے 40 دِن تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھے، اس کے لیے 2 آزادیاں لکھی جائیں گی: (1):ایک آزادی نار (یعنی جہنّم) سے اور (2):دوسری آزادی نفاق سے۔ ([4])
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!
میں پڑھتا رہوں سنتیں، وقت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی!