Book Name:Jahannam Ke Azabat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جس نے مجھ پر ایک بار درُودِ پاک بھیجا ، اللہ پاک اُس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ہے، جس نے مجھ پر 10 بار درُودِ پاک بھیجا ، اللہ پاک اُس پر 100 رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جس نے مجھ پر 100 بار درُودِ پاک بھیجا، اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے آزاد ہے اور قیامت کے دن اُس کو شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔([1])
اے مَدینے کے تاجدار سلام اے غریبوں کے غمگُسار سلام
تیری اِک اِک اَدا پر اے پیارے سو درودَیں فِدا ہزار سلام
میرے پیارے پہ، میرے آقا پر میری جانب سے لاکھ بار سلام
عرض کرتا ہے یہ حسنؔ تیرا تجھ پر اے خُلد کی بہار سلام([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد