Share this link via
Personality Websites!
اپنے پڑھنے والے کے لیے جھگڑنے والی سُورت) وغیرہ اس کے مختلف نام ہیں۔([1])
حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،مکی مدنی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:قرآن کریم میں 30آیتوں کی ایک سورت ہے،وہ اپنی تلاوت کرنے والے کی شفاعت کرے گی یہاں تک کہ اسے بخش دیا جائے گا۔وہ سورت تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُہے۔([2])
روایت میں ہے: سورۂ مُلْک اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اُسے جنّت میں داخل کر دے گی۔([3])
حضرت عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو روزانہ رات کو سورۂ مُلْک کی تلاوت کرے، جب وہ قَبْر میں جائے گا اور عذاب کے فرشتے اُس کے قدموں کی جانِب سے آئیں گے تو اُسکے قدم کہیں گے : تمہارے لیے اِدھر سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ (رات میں) سورۂ مُلْک پڑھا کرتا تھا ۔ پھر وہ فرشتے اُسکے پیٹ کی طر ف سے آئیں گے تو وہ کہے گا : تمہارے لیے میری جانِب سے بھی کوئی راستہ نہیں کیونکہ اِس نے میرے اندر سورۂ مُلْک کو یاد کر رکھا تھا ، پھر وہ اُس کے سر کی طرف سے آئیں گے تو سر کہے گا : تمہارے لیے میری
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami