Book Name:Surah e Mulk Fazail o Mazameen
مجھے دونوں جہاں کے غم سے بچا شاد رکھ شاد دائما یاربّ!([1])
اللہ پاک ہمیں اس آزمائش میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آخر میں قرآنِ کریم کی ایک سبق آموز آیتِ کریمہ سنیے! اللہ پاک نے فرمایا:
اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِؕ-مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَىٕذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ(۴۷) (پارہ:25، سورۂ شورٰی:47)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اُس دن کے آنے سے پہلے اپنے ربّ کا حکم مان لو جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں۔ اُس دن تمہارے لیے کوئی پناہ نہ ہوگی اور نہ تمہارے لیے انکار کرنا ممکن ہوگا۔
اللہ پاک ہمیں حکم ماننے والا، نیکیاں کرنے والا، اپنے رَبِّ کریم کا پسندیدہ بندہ بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف: ایف جی آر ایف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی و فلاحی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے بڑے پیمانے پر دینِ اسلام کی خدمت کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دکھیاری اُمّت کی خیر خواہی بھی کی جاری ہے۔
اس مقصد کے لیے دعوتِ اسلامی کا شعبہ :فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) بنایا گیا ہے۔ یہ شعبہ * مسلمانوں کی خیرخواہی * یتیموں کی کفالت* ناگہانی آفات میں مسلمانوں کی امداد * شجر کاری * بلڈ ڈونیشن * گھروں کی تعمیر* راشن * اور طبی امداد * اور ان کے علاوہ مختلف سطحوں پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔