Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

اللہ پاک اہل علم کو مَحْبُوب  رکھتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  ہمیں بھی اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ بلکہ ہرعاشقِ رسول عالِم سے مَحبّت ہونی چاہیے ۔اور کیوں نہ ہو...!! کہ جب اللہ پاک انہیں مَحْبُوب  رکھتا ہے۔روایت میں آتا ہے:اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام  کی طرف وحی فرمائی  کہ اے ابراہیم(علیہ السَّلام  )!اِنِّي عَلِيمٌ اُحِبُّ ‌كُلَّ ‌عَلِيمٍعلم میری صفت ہے، اور میں ہر علم والے سے مَحبّت کرتا ہوں ۔ ([1])

قابِلِ رَشْک لوگ

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! علمائے کرام کی مَحبّت کے بھی کیا کہنے...!! یہ وہ پاکیزہ مَحبّت ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جنّت میں جانے کا ذریعہ بن جائے گی۔ جی ہاں! یہ سچّی بات ہے، حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: مَتَی السَّاعَۃُ ؟ یعنی یَارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! قیامت کب آئے گی؟ (یقیناً ہمارے آقا و مولا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  قیامت کا عِلْم رکھتے ہیں، آپ کو معلوم تھا کہ قیامت کب آئے گی، تبھی تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے قیامت کی نشانیاں بیان فرمائیں، قیامت کس دِن آئے گی، یہ بھی بتایا، کس تاریخ کو آئے گی، یہ بھی بتایا۔ ہاں! صِرْف سال نہیں بتایا، اس لئے کہ سال بتانے کی اجازت نہیں تھی، چنانچہ صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ  نے جب پوچھا کہ قیامت کب آئے گی؟ تو )آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ان کا جواب دینے کی بجائے فرمایا: وَمَاذَا اَعْدَدْتَ لَہَا؟ تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟

(صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم یقیناً نمازیں بھی پڑھتے تھے، تلاوت بھی کرتے تھے، روزے بھی رکھتے


 

 



[1]...جامع بیان العلم و فضلہ، جلد: 1، صفحہ:209، حدیث:236