Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

کرنے والے ہیں۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو!  جو صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر آپس میں مَحبّت کرنے والے ہیں، ان کی کیا شان ہے؟ مزید سنیے!پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: اُن کے چہرے نُور سے جگمگا رہے ہوں گے، اُن پر نُور چھایا ہوا ہو گا اور وہ اس وقت بےخوف ہوں گے، جب لوگ خوف زدہ ہوں گے اور وہ اس وقت بےغم ہوں گے، جب لوگ غمگین ہوں گے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ   کے مَدَنی پھول

امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ علمائے کرام کی مَحبّت اور عزّت افزائی کرنے کی ترغیب  کے مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: *میں   علمائے کرام کی تسبیح پڑھتا رہوں   گا،  کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے *میری وصیت ونصیحت ہے کہ علمائے دین کا دامن نہ چھوڑنا،  ورنہ بھٹک جاؤ گے*علمائے اہل سنّت ہمیں   سوئے جنت لے چلیں   گے*عالِم سے کہیں   کہ جب کبھی ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو کان سے پکڑ کر ہماری اِصلاح کردیں*اے علمائے کرام! ہمیں   اپنے قدموں   سے دُور مت کیجئے!  ہم آپ کے ہیں  *علما و مشائخ عوام سے ممتاز ہوتے ہیں  ،  یہ مُقْتدا ہیں  ،  ان کی بات کا اثر ہوتا ہے۔ ان سے تعلقات استوار ہو جائیں   تو یہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں   میں   بہت  معاون ہوتے ہیں۔([3])


 

 



[1]...ابو داؤد،کتاب الاجارہ،باب فی الرھن،3/402،حدیث:3527ملتقطًا

[2]...ابو داؤد،کتاب الاجارہ،باب فی الرھن،3/402،حدیث:3527

[3]...امیر اہلسنت کی دینی خدمات، صفحہ:325-326 ملتقطاً