Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

Book Name:Ameer e Ahle Sunnat Ki Ulama Se Muhabbat

ایسی ہی ہے جیسے چودہویں کے چاند کی فضیلت ستاروں پر  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اہلِ علم پر اعتراض سے بچئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ علمائے کرام کی بارگاہ  کا ادب و احترام کریں ، ان سے مَحبّت کریں، ان پر اعتراض کرنے سے خود کو بچائیں کیونکہ یہ حضرات اللہ پاک کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں ۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَۙ(۷۹) (پارہ:3، اٰلِ عمران:79)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اللہ والےہوجاؤکیونکہ تم کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور اس لئے کہ تم خود بھی اسے پڑھتے ہو۔

یعنی جو لوگ اللہ پاک کی کتاب  قرآنِ کریم سِکھاتےاور اس کادرس دیتے ہیں وہ رَبَّانی علماہیں۔اللہ اکبر! سوچئے تو سہی جو اللہ پاک کے خاص بندے ہوں، جو دینِ کے وارث ہوں، ان سے مَحبّت رکھنے کی بجائے ان پرتنقید کرنا ، لوگوں کو ان سے دُورکرنےکی کوشش کرنااور ان کی شان میں گستاخی کرنا کتنابڑاجُرم ہے،اللہ پاک ہمیں علما سے مَحبّت نصیب فرمائے۔مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں:علم حاصل کرو اگر تم اس سے عاجِز ہو تو علم والوں سے مَحبّت کرو، اگر ان سے مَحبّت نہیں کر سکتے تو ان سے بغض ونفرت بھی نہ کرو۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... طبقات کبریٰ، ذکر من جمع القرآن...الخ، جلد:2، صفحہ:273