Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم
غم دُور ہوں گے، مشکلات حل ہوں گی اور مقاصِد میں کامیابی ملے گی۔
خیال رہے! نادِ علی پڑھتے وقت بِنَبُوَّتِکَ یَا مُحَمَّد کی جگہ بِنَبُوَّتِکَ یَارَسُوْلَ اللہ پڑھنا چاہئے۔ سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو نام لے کر ندا کرنی (یعنی پُکارنا) حرام ہے۔ علما نے فرمایا: اگر حدیثِ پاک میں سکھائی گئی کسی دُعا میں بھی یَا مُحَمَّد ہو تو اس کی جگہ یَا رَسُوْلَ اللہ پڑھنا چاہئے۔([1])
اے عاشقانِ رسول! اگر آپ خود نادِ علی لکھ نہیں سکتے یا آپ کے لئے پڑھنا مشکل ہے، تو دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے: روحانی علاج جہاں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ و سَلَّم کی دکھیاری اُمّت کی غمخواری کرکے رضائے الٰہی کے حصول کے لئے تعویذات عطاریہ دیئے جاتے ہیں *مشکلات کی کاٹ کی جاتی ہے * اون آن لائن استخارہ کیا جاتا ہے *اور روحانی علاج بتائے جاتے ہیں وہاں سے نادِ علی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(2) حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عَنْہُ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلنَّظْرُ اِلیٰ وَجْہِ عَلِیٍّ عِبَادَۃٌ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کیسی عظیم شان ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں: یہ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ کی