Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،12مارچ 2026ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

روزہ توڑنے والی بقیہ چیزیں

کلی کررہے تھے بلا قصد (یعنی بغیر ارادے کے)پانی حلق سے اُتر گیا یا ناک میں پانی چڑھایا اور دِماغ کو چڑ ھ گیا روزہ جاتا رہا مگرجبکہ روزہ دار ہونا بھول گیا ہوتو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصداً(یعنی جان بوجھ کر) ہو*یوں ہی روزے دار کی طرف کسی نے کوئی چیز پھینکی وہ اُس کے حلق میں چلی گئی توروزہ جاتا رہا* سوتے میں (یعنی نیند کی حالت میں) پانی پی لیا یا کچھ کھالیا،یامُنہ کھلا تھا،پانی کا قطرہ یا بارِش کا اوْلا حلق میں چلاگیاتوروزہ جاتا رہا* دُوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ میں لے کر نگل لیا تو روزہ جاتا رہا*منہ میں رنگین ڈَورا وغیرہ رکھاجس سے تھوک رنگین ہوگیا پھر تھوک نگل لیا روزہ جاتا رہا*آنسو منہ میں چلاگیا اور نگل لیا ،اگر قَطْرہ دو قَطْرہ ہے تو روزہ نہ گیا اور زیادہ تھا کہ اُس کی نمکینی پورے مُنہ میں محسوس ہوئی تو جاتا رہا ۔ پسینے کا بھی یہی حُکم ہے۔([2])


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵

[2]...فیضان رمضان، صفحہ:131 تا132۔