Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ عَنْہُ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام رضی اللہ عَنْہُم کو تَعَجُّب ہوا کہ یہ کون ذِی مَرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: یہ جب مُجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(6)دُرُودِ شَفَاعت
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
شافِعِ اُمَمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعظم ہے:جو شخص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔([2])
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللہ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عَنْہُما سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([3])
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے