Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک  اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا  *ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجئے!اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ و سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئےروزے سے متعلق چند مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

روزہ توڑنے والی چیزیں

  کھانے، پینے اور جماع کرنے سے روزہ جاتا رہتا ہے جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو* حقہ، سگار، سگریٹ وغیرہ پینے سے بھی روزہ جاتا رہتا ہے، اگرچہ اپنے خیال میں حلق تک دُھواں نہ پہنچتا ہو*پان یا صرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جاتا رہے گا اگر چِہ بار بار اس کی پیک تھوکتے رہیں ،کیوں کہ حلق میں اُس کے باریک اَجزا ضرور پہنچتے ہیں*شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں مُنہ میں رکھی اورتھوک نگل گئے ،روزہ جاتا رہا* دانتوں کے دَرمیان کوئی چیز چنے کے برابر یا زیادہ تھی اُسے کھا گئے یا کم ہی تھی مگر منہ سے نکال کر پھر کھا لی تو روزہ ٹوٹ گیا* دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر یا کم تھا مگر اُس کا مزا حلق میں محسوس ہواتوروزہ جاتا رہا اور اگر کم