Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم
اَعْمَال(Naik Amaal )نامی موبائِل ایپلی کیشن انسٹال کر لیں اور اس کے مطابق اپنے اَعْمَال کا جائزہ لینے کی عادت بنا لیں * غریبوں سےمحبت بھی کریں *عُلَمائے کرام اور نیک لوگوں کی عزّت بھی کریں۔
حضرت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی پاکیزہ سیرت کے یہ اعلیٰ اَوْصاف اپنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ کی محبت بھی نصیب ہوگی، اس میں اِضَافہ بھی ہو گا اور یہ محبّت اللہ پاک کے فضل و کرم سے نجات کا ذریعہ بھی بن ہی جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع
اے عاشقانِ رسول!اپنی زندگی کو با مقصد بنانے ،خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی نعمت پانے،نیکیاں کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار اجتماع بھی ہے ۔ اس میں تِلاوت، نعت، سُنتوں بھرا بیان، ذِکْر اور رِقَّت انگیز دُعا کروائی جاتی ہے *آپ سے التجاء ہے *آپ بھی ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے! *دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا ([1]) Aالحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں