Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

اُمِّی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّد عربی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ و سَلَّم کا مجھ سے وعدہ ہے کہ اَنْ لَّا یُحِبَّنِیْ اِلّا مُؤْمِن وَ اَنْ لَّا یُبْغِضَنِیْ اِلّا مُنَافِق یعنی مجھ سے محبت نہیں رکھے گا مگر مؤمن اور مجھ سے بُغض  (یعنی دِل میں دُشمنی) نہیں رکھے گا مگر مُنَافق۔ ([1])

اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت! اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ حضرت علیُ المرتضیٰ رضی اللہ عَنْہُ کی محبت ایمان کی نشانی ہے اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عَنْہُ کا بُغْض مَعاذَ اللہ ! منافقت کی نشانی ہے۔  علَّامہ اِبْنِ حجر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ لکھتے ہیں: صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کے ہاں یہ طریقہ تھا کہ کسی کے ایمان یا منافقت کو جانچنا ہوتا تو بُغْضِ علی سے جانچتے تھے، جس کو دیکھتے کہ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ سے بُغْض رکھتا ہے، جان لیتے کہ یہ منافق ہے۔([2])

اللہ  پاک ہمیں بھی مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ کی سچّی پکّی محبت نصیب فرمائے، ہمارے سینوں کو محبّتِ علی کا خزینہ بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صِرْف سچّی محبت ہی اَصْل محبت ہے

پیارے اسلامی بھائیو!یہاں ایک بات ضرور ذہن میں رکھنے کی ہے، وہ یہ کہ حضرت علیُّ المرتضیٰ رضی اللہ عَنْہُ کی ہر قسم کی محبت نجات دِلانے والی نہیں ہے، محبّتِ علی کے بعض انداز وہ بھی ہیں جو نجات کی بجائے ہلاک کرنے والے ہیں،چنانچہ  حدیثِ پاک میں ہے اور اس حدیثِ پاک کے راوِی بھی خُود مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ ہی ہیں، فرماتے ہیں: ایک روز رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ و سَلَّم نے مجھے بُلا کر فرمایا: اے علی! تم میں (اللہ  پاک


 

 



[1] ... مسلم،کتاب الایمان،باب الدلیل علی ان حب الانصار ،صفحہ:50 ،حدیث:78

[2] ... الصواعق المحرقۃ، صفحہ:154