Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

Book Name:Shan e Ali Bazuban e Nabi صلی اللہ علیہ وسلم

خصوصی فضیلت ہے۔ ([1])

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عَنْہُ  کا عمل مبارک

مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عَنْہُ کی عادَتِ مبارکہ تھی کہ آپ حضرت علی المرتضی کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو ٹِکْٹِکی باندھ کر دیکھا کرتے تھے۔ ایک دِن اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عَنْہُا نے عرض کیا: اَبُّو جان! میں نے دیکھا ہے کہ آپ  جب حضرت علی رضی اللہ عَنْہُ کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی چلے جاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عَنْہُ نے فرمایا: بیٹی! میں نے اللہ  پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ و سَلَّم  کو فرماتے سُنا ہے کہ بےشک علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔ ([2])

اب یہ والی عِبَادت (کہ حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے یہ تو) صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان  نے کی یا خُوش نصیب تابعین کو نصیب ہوئی، ہمارے نصیب میں یہ سَعَادت کہاں ہے...! کاش! حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عَنْہُ کرم فرما دیں، خواب میں ہی تشریف لے آئیں اور ہم گُنَاہ گاروں کودیدار کا جام پینا نصیب ہو جائے۔

(3) علی کی محبت ایمان کی علامت ہے

مسلم شریف کی حدیثِ پاک ہے اور اس  کے راوِی (یعنی حدیث بیان کرنے والے) خُود حضرت علیُ المرتضیٰ رضی اللہ عَنْہُ ہیں، فرماتے ہیں: مجھے اُس  ذات کی قسم! جو دانے کو پھاڑتی (یعنی دانے سے درخت نکالتی) ہے، اُس ذات کی قسم! جس نے رُوح کو پیدا کیا، بےشک نبی


 

 



[1] ... مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علی عبادۃ،جلد:4،صفحہ :118،حدیث:4737۔

[2] ... المجالسۃ،جزء السادس و العشرون،جلد:3،صفحہ:269 ،رقم:3596۔