Hum Ahangi

Book Name:Hum Ahangi

1۔ایک دوسرے کی نفسیات کو پہچان لیں تو اتفاق رہے گا،جب  اپنی سوچ کودوسرے پرنافذکرنے کی کوشش کریں  گےتو پھراتفاق مشکل ہے ۔ ([1])

2۔ذمّہ داران کا باہم اتحاد و اِتّفاق بہت  ضَروری ہے۔([2])

3۔ہرایک کوچاہئے  کہ بغیراجازتِ شرعی دوسرے انسان کے بارے میں بغض وعداوت والی چیزاپنے دل میں نہ  رکھے ۔ہرایک اپنے دل کو دوسرے کے بغض وکینے سے پاک رکھے۔آپس میں محبت ،پیاراورعملی طورپر بھائی بھائی بن کررہے ۔ ([3])

4۔اگرایک طبیعت کے خلاف بات کردے تو دوسرے کو صبرکرنا چاہئے ۔([4])

5۔ہم کسی کو نگران بناسکتے ہیں مگرلوگوں کے دل میں نہیں اُتارسکتے ،لوگوں کے دل میں وہ خوداپنے حُسنِ اخلاق اورنرمی وعاجزی سے اُترسکتاہے ۔([5])

6۔تحریک چلتی نہیں ، چلائی جاتی ہے۔جہاں کام ہوتاہے وہاں مسائل (Issues)بھی ہوتے ہیں ، مسائل کو حل کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔([6])

7۔نگران کو ماتحتوں سے حاکمانہ انداز رکھنے کے بجائے درخواست (Request) والا اندازاپنانا چاہئے ۔تنظیمی سسٹم میں ایک اہم بات یہ ہے کہ ایک دوسرے کا احترام  کیا جائے۔([7])



[1]... مدنی مذاکرہ ،20شوال المکرم 1443ھ بمطابق   21مئی  2022ء

[2]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ ،10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق    19تا24مئی2024ء

[3]... مدنی مذاکرہ ،11ذوالحجہ 1444ھ بمطابق   01جولائی   2023ء

[4]... مدنی مذاکرہ ،2  صفرالمظفر1442ھ بمطابق   19ستمبر 2020ء

[5]... مدنی مذاکرہ ،2  صفرالمظفر1442ھ بمطابق   19ستمبر 2020ء

[6]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ ،10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق      19تا24مئی2024ء

[7]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ ،15تا19 رجب شریف1445ھ بمطابق     27تا31جنوری2024ء