Hum Ahangi

Book Name:Hum Ahangi

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہم آہنگی

درود شریف کی فضیلت

اللہ پاک کے آخری نبی  صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم   نے فرمایا:ہر چیز کیلئے غسل و طہارت ہوتی ہے اور مومنوں کے دل کو زنگ سے صاف کرنے کا سامان مجھ پر درود پڑھنا ہے۔([1])

صلّوا علی الحبیب      صلّی اللہ علیٰ محمد

ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں جو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوششوں میں مگن ہے ۔ اس مقصد کے لیے   ہم   مختلف دینی کام کرتے   اور ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، یاد رہے کہ مؤثر انداز میں دینی کام کرنے کے لئے ہمیں ٹیم ورک کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور ٹیم ورک اُسی صورت بہتر ہوسکتا ہے جب ہمارے دل آپس میں جڑے ہوئے ہوں اور ان کے درمیان   ہم آہنگی ہو۔ ہم مختلف طبیعتوں اور رنگ ونسل کے باوجود اپنے مقصد کے لئے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہوجائیں ۔

ہم آہنگی کیا ہے  ؟

ہم آہنگی (Harmony) ”ایک دوسرے کے خیالات سے متفق ہونے اور ساتھ دینے کی کیفیت “ کو کہتے ہیں ۔ہم آہنگی  وہ خوبصورت جوڑ ہے جو مختلف چیزوں یا انسانوں کے درمیان توازن پیدا کرتا ہے۔ہمارے جسم کے اعضاء ہم آہنگی کی بہترین مثال ہیں۔


 

 



[1]...القول البدیع فی الصلاۃ علی الحبیب الشفیع صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم، ص 40 1، دار الکتاب العربی بیروت