Book Name:ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay
ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے : روزہ کی حالت میں مسواک کر سکتے ہیں اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ جس طرح عام دِنوں میں مسواک کرنا سنَّت ہے اِسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنَّت ہے۔ ہاں ! البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹے یا ذائقہ محسوس ہو تو چبانے سےبچنا چاہیے۔ کیونکہ روزہ دار ہونا یاد ہونے کی صورت میں مِسواک کا کوئی ریشہ حلق میں چلا گیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ([1])
یہ بھی یاد رکھیے! کہ ٹوتھ پیسٹ کی جہاں تک بات ہے تو اس سے عُلَمائے کرام منع ہی فرماتے ہیں([2]) کیونکہ ٹوتھ پیسٹ کے باریک ذرّے اور ذائقہ گلے سے اُترنے کا بہت خدشہ ہوتا ہے، اگر خدانخواستہ اس کے ذرّات حلق سے اُتر گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص دن میں 10مرتبہ شیطان مَردُوْد سے اللہ پاک کی پناہ مانگے، اللہ پاک اُس کے ساتھ ایک فرشتے کو مقرر فرما دیتا ہے جو اُس کی شیطان سے حفاظت