ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

Book Name:ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے                                                     دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے، اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 75سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔

*1500 سے زائد جامعات المدینہ (گرلز اینڈ بوائز)، 19 ہزار 900 مدارس المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس (درسِ نظامی)، مختلف تخصصّات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارس المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) میں طلبہ کی مجموعی تعدادقریباً 5 لاکھ 69 ہزار ہے *فیضان اسلامک اسکول، دارالمدینہ(اسکول،کالج،یونیورسٹی)کی تعداد299،جبکہ طلبہ و طالبات کی تعداد54ہزارسے زائد ہے *المدینۃُ العلمیہ (Islamic Reserch Center) 2108 کتب و رسائل پرکام چکا ہے، امّت کو اسلامک لٹریچر فراہم کیا جارہا ہے *شرعی راہ نمائی کے لیے 22 دار الافتاء اہلسنت قائم ہیں، جن میں ماہانہ شرعی راہنمائیوں کی تعداد 25 ہزار ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجیے،آپ کے چندے یعنی ڈونیشن کوکسی بھی جائز،دینی، اِصلاحی، فلاحی، روحانی، خیر خواہی، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں لگایا جا سکتا ہےتا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔