ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

Book Name:ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

پتا چلا؛ ہم اللہ پاک کے بندوں کی مدد کریں، اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی کریں بلکہ مخلوقِ خُدا کے کام آئیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی مدد و نصرت ہمیں نصیب ہو جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں ان نیک کاموں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، کاش! ہمارے بگڑے کام سَنْور جائیں، مسلمان جہاں جہاں پریشان حال ہیں، مشکلات کا شکار ہیں، اللہ پاک سب کو غیب سے مدد و نُصْرت عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

فِضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو

اُتر سکتے ہیں گِردُوں(آسمانوں) سے قطار اندر قطار اب بھی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آخری عشرہ میں اعتکاف کی ترغیب

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے تحت تقریبا 29 مقامات پر ہزاروں افراد ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کی سعادت پا رہے ہیں اور آخری عشرے کا اعتکاف ہزاروں مساجد میں کیا جاتا ہے، آپ بھی آخری عشرے کے اعتکاف کی نیت کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رمضان کریم میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اعتکاف سے بڑی محبّت تھی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہونے تک ہر سال رمضان شریف کے آخری عشرے کا اعتکاف فرماتے تھے۔([1])

تم سدھر جاؤ گے، پاؤ گے برکتیں                                           دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف


 

 



[1]...بخاری، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر...الخ، صفحہ:530، حدیث:2026۔