ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

Book Name:ALLAH Pak Ki Madad Kaese Milay

(3):دِین کی مدد کیجیے

قرآنِ کریم میں ہے:

اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ (پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد:7)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔

یہ بھی اللہ پاک کی مدد پانے کا ذریعہ ہے کہ بندہ دِین کی خِدْمت کرے، مثلاً آپ کا کوئی کام اٹک گیا ہے، ہو نہیں رہا، آپ اس مشکل سے نکلنا چاہ رہے ہیں، باقی جو ظاہِری کوششیں کرنی ہیں، وہ کیجیے! اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی خاص مدد و نصرت پانے کےلیے دِین کی خِدْمت کا بھی کوئی کام کر دیجیے! *مثلاً قافلے میں سفر کر لیجیے! *کوئی دِینی کتاب یا رسالے لے کر بانٹ دیجیے! *طلبائے عِلْمِ دین کے ساتھ تعاوُن کر دیجیے! غرض کسی بھی طرح سے خِدْمتِ دِین کا کوئی کام کر دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی مدد اور نصرت نصیب ہو گی۔

(4):خیر خواہی

اللہ پاک کی مدد و نُصْرت پانے کا ایک ذریعہ مسلمان بھائی کی خیر خواہی بھی ہے۔  حدیثِ پاک میں ہے:

وَاللهُ فِيْ عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِيْ عَوْنِ اَخِيْهِ

ترجمہ: جب تک بندہ  اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرتا رہے، اللہ پاک اُس کی مدد فرماتا رہتا ہے۔([1])


 

 



[1]...مسلم، کتاب الذکر والدعا...الخ، باب فضل الاجتماع...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2699۔