Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat
کی جڑیں میرے (جنّتی) محل میں اور شاخیں جنّت کے تمام محلّات میں پھیلی ہوئی ہیں۔
یہ موقع گزر گیا، ایک مرتبہ پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں یہی سُوال ہوا، اس بار آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: طُوبیٰ جنّت میں ایک درخت ہے، اس کی جڑیں علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ کے (جنّتی) محل میں اور شاخیں ساری جنّت میں پھیلی ہوئی ہیں۔
صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا: مُعَاملہ سمجھ نہیں آیا، پہلے ارشاد ہوا تھا کہ طُوبیٰ درخت کی جڑیں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے جنّتی محل میں ہیں، اب ارشاد ہوا کہ اس کی جڑیں علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ کے جنّتی محل میں ہیں، اس کا مطلب کیا ہے؟ پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِنَّ دَارِیْ وَ دَارَ عَلِیٍّ غَدًا فِی الْجَنَّۃِ وَاحِدَةٌ یعنی بیشک جنّت میں میرا اور علی کا محل ایک ہی جگہ ہو گا۔([1])
عاشقِ مصطفیٰ مرتضیٰ، مرتضیٰ سیدُ الاولیا مرتضیٰ، مرتضیٰ
ہیں خائفِ خُدا مرتضیٰ، مرتضیٰ متقی پارسا مرتضیٰ، مرتضیٰ
شہرِ علم کے ہیں باب مرتضیٰ، مرتضیٰ بُو الحسن بُو تراب مرتضیٰ، مرتضیٰ
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی شانیں تو بہت زیادہ ہیں، اتنی زیادہ ہیں کہ ہم جیسے نکمّے ہر گز آپ کی شان بیان کرنے کا حق ادا نہیں کر سکتے، وقت چونکہ مختصر ہے، آئیے! حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی 3نصیحتیں سُنتے ہیں:
(1):بندوں کے حقوق پورے کرنے کی نصیحت
بہت بڑے محدث، امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ روایَت ذِکْر کرتے ہیں، جس کا مضمون یُوں ہے کہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی خلافت کا