Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ بھی کتنا خوبصورت ہے۔ فرمایا: لَكَ فِي الْجَنَّةِ اَحْسَنُ مِنْهَا(یعنی اے علی!) تمہیں جنّت میں اس سے بھی خوبصورت باغ دیا جائے گا۔یونہی چلتے چلتے ہم 7 باغوں کے قریب سے گزرے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر بار یہی فرماتے رہے: لَكَ فِي الْجَنَّةِ اَحْسَنُ مِنْهَا (یعنی اے علی!) تمہیں جنّت میں اس سے بھی خوبصورت باغ دیا جائے گا۔([1])
میں گُنَاہوں کا مریض اور آپ ہیں میرے طبیب دیجیے! مجھ کو شِفا مولیٰ علی مشکل کُشا!
مغفرت کروائیے! جنّت میں لے کے جائیے! واسِطہ حسنین کا مولیٰ علی مشکل کُشا!([2])
کیوں پِھروں در در بھلا خیرات لینے کے لیے میں فقط منگتا تِرا مولیٰ علی مشکل کُشا!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! شانِ مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ میں ایک آیتِ کریمہ سنیے! ارشاد ہوتا ہے:
طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ(۲۹) (پارہ:13، سورۂ رعد:29)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:ان کے لیے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔
یعنی ایمان والے اور نیک اَعْمال کرنے والے جو ہیں، اُن کے لئے طُوبیٰ ہے اور بہترین ٹھکانہ ہے۔
یہ طُوبیٰ کیا ہے؟ اس کے مُتَعَلِّق روایت سنیے! حضرت ابوجعفر رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں سُوال ہوا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اس آیت میں طُوْبیٰ کا مطلب کیا ہے؟ فرمایا: یہ ایک درخت ہے، جس