Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat
غزوۂ بدر میں مولیٰ علی کی امتیازی شان
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ غزوۂ بدر میں شریک بھی تھے اور آپ نے امتیازی طور پر اس میدان میں بہادُری کے جوہَر دِکھائے۔ حضرت محمد بن علی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بدر کے دن آسمان سے ایک فرشتے نے نعرہ لگایا:
لَا سَیْفَ اِلَّا ذُو الْفِقَارِ وَ لَا فَتیٰ اِلَّا عَلِیٌّ
ترجمہ: اَصْل تلوار تو ذوالفقار (یعنی رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تلوار) ہے اور حقیقی جوان یعنی بہادُر تو حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ ہیں۔([1]) سُبْحٰنَ اللہ!
مُرتَضیٰ شیرِ حق اَشْجَعُ الْاَشْجَعِیْں ساقیِ شِیر وشربت پہ لاکھوں سلام
شیرِ شمشیر زَن شاہِ خَیبر شِکَن پَرتَوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام([2])
وضاحت: *اللہ پاک کے شیر *بہادروں میں سب سے بڑے بہادر اور *حوضِ کوثر کے جام پلانے والے مولائے کائنات پر لاکھوں سلام نازل ہوں *مولا علی المرتضیٰ، شیرِ خدا رَضِیَ اللہ عنہ شیر کی طرح بہادری سے تلوار چلانے والے *خیبر کے دروازے کو توڑنے والے *دَسْتِ قدرت كا فيضان پانے والے ہیں آپ پر لاکھوں سلام نازل ہوں۔
پیارے اسلامی بھائیو! 3صحابۂ کرام حضرت مولیٰ علی، حضرت حمزہ اور حضرت عبیدہ رَضِیَ اللہ عنہم بدر کے دِن سب سے پہلے آگے بڑھے اور غیر مسلموں کو جہنّم پہنچایا، ان تینوں صحابۂ کرام کے متعلق یہ آیاتِ کریمہ نازِل ہوئیں، اللہ پاک نے فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک اللہ ایمان والوں کو اور