Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat

Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat

ان ناموں کی ایک اَہَم تَرِین برکت یہ ہے کہ *عُلَمائے کرام نے لکھا: جو ان پاک ناموں کا وِرْد کیا کرے، اللہ پاک اسے وِلایَت کا تاج عطا فرما دیتا ہے۔([1])

اصحاب بدر کو ملی عظمت کمال ہے         عزم اُن کا ہے کمال، عزیمت کمال ہے

اللہ پاک ہمیں اَصْحابِ بدر کی برکتیں نصیب فرمائے۔ غزوۂ بدر میں شریک ہونے والے ان صحابۂ کرام  رَضِیَ اللہ عنہم کے مبارَک نام کتابوں میں لکھے ہیں، اُنہیں حاصِل کیجیے! *کاغذ وغیرہ پر لکھ کر اپنے پاس رکھیے! *گھر میں رکھیے! *ان پاک ناموں کی برکت سے دُعائیں مانگئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

مولیٰ علی بھی بدرِی صحابی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو!  اَلحمدُ للہ! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن ، مولائے کائنات، علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا  رَضِیَ اللہ عنہ   بھی بدری صحابی ہیں بلکہ آپ تو وہ شان والے صحابی ہیں کہ آپ کو غزوۂ بدر میں امتیازی شان نصیب ہوئی اور اس موقع پر آپ سے مُتَعَلِّق  آیات بھی نازِل ہوئیں۔ اب پھر غور فرمائیے! جب اَصْحابِ بدر کا  نام لینے سے بےشُمار برکتیں نصیب ہوتی ہیں، مشکلیں ٹلتی ہیں، بگڑیاں بنتی ہیں تو حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہ عنہ   جو بدری صحابی بھی ہیں اور غزوۂ بدر میں امتیازی شان بھی  رکھتے ہیں، آپ کا نامِ پاک لینے سے کیوں مشکلات نہیں ٹلیں گی۔

میں گُنَاہوں کا مریض اور آپ ہیں میرے طبیب       دیجیے! مجھ کو شفا مولیٰ علی مشکل کُشا

مغفرت کروائیے! جنّت میں لے کے جائیے!         واسِطہ حسنین کا مولیٰ علی مشکل کُشا

کیوں پِھروں در در بھلا خیرات لینے کے لیے   میں     فقط     منگتا     تِرا     مولیٰ     علی     مشکل     کُشا ([2])


 

 



[1]... رفع القدر فی توسل بوسیلۃ اہل البدر (مترجم)، صفحہ:9 خلاصۃً۔

[2] ...وسائِل بخشش،صفحہ:522و 523 و 524 ملتقطاً۔