Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat
فضلِ ربّ سے گناہوں کی کالَک دُھلے دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
نیکیوں کا تمھیں خُوب جذبہ ملے دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! 17 رمضان کریم کو غزوۂ بدر ہوا، لہٰذا اس دِن شہدائے بدر کے لیے ایصالِ ثواب کیجیے! * 18 رمضان کریم کو ہم مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان، صدیقہ بنتِ صدیق حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہ عنہا کا یومِ وصال ہے * پِھر 19 رمضان کریم کو پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری شہزادی حضرت رُقَیَّہ رَضِیَ اللہ عنہا کا یومِ وصال ہے، لہٰذا ان دونوں مقدَّس ہستیوں کے حضور بھی ایصالِ ثواب کا نذرانہ ضرور پیش فرمائیے! *21 رمضان کریم کو مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کا یوم ہے، لہٰذا آپ کے حُضُور بھی ایصالِ ثواب کا نذرانہ ضرور پیش فرمائیے! اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف: اوراقِ مقدّسہ
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت اور مسلمانوں کی خیرخواہی کر رہی ہے، انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ اوراقِ مقدّسہ بھی ہے۔
اس شعبے کے ذریعے مقدس اوراق کی حفاظت کی جاتی ہے یعنی * گلی محلوں میں * مساجد