Book Name:Maula Ali رَضِیَ اللہُ عنہ Ke Jannati Baghaat
*مسلمانوں کی امی جان، حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَّ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جِس نے اِیمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اُس کے پچھلے گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان شریف میں 10 دِن کا اِعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عُمرے کئے۔([2])
پُورے عشرے کا اِعتکاف نہ کر پائیں تو نفل اِعتکاف ہی کر لیجیے! مثلاً؛ دِن میں اپنے ضروری کام کر لیجیے! رات مسجد میں آ کر اعتکاف والوں کے ساتھ گزارئیے! اِس سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں مِل جائیں گی۔ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اللہ پاک کی رضا و خُوشنُودِی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اُس کے اور جہنّم کے درمیان 3خندقیں(Trenches) حائِل کر دے گا، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مَشْرِقْ(East) ومَغْرِب (West)کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔([3])
میٹھے آقا کریں گے کرم کی نظر دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
مرضِ عِصْیاں سے چُھٹکارا چاہو اگر دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف