Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

                             قرآنِ پاک سمجھنے کے لیے  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ترجمۂ قرآن کنزُالایمان  کے ساتھ ساتھ مستندعلمائے اہلسنّت کی تفاسیر پڑھنا بھی ضروری ہے،تفسیرخزائن العرفان، تفسیر نورالعرفان اور تفسیرصراط الجنان نہایت آسان اورقابلِ اعتبارتفاسیر ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  نیک اعمال کے رسالے میں بھی تین آیات مع ترجمہ و تفسیر سننے/پڑھنے کی ترغیب پر مشتمل ایک  نیک عمل  موجود ہے۔ ہوسکے تو روزانہ بعدِ فجرتفسیر سننے سنانے کے حلقے میں کم و بیش 3آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے سننے کی سعادت حاصل کیجئے۔

پىارے اسلامى بھائىو!اللہ  پاک نے قرآنِ کریم  کی کئی آیاتِ  مبارکہ میں  قرآن کے نازل کرنے کے مقصد کو بیان فرمایا اور اس پر عمل کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے،چنانچہ

پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر 155 میں ارشادِ رَبِّ کریم ہے:

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)

ترجمۂ کنزالعرفان:اور یہ بَرَکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی کرو اور پرہیزگار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

                             اس آیتِ مقدَّسہ کے تحت ”تفسیرِ صراطُ الجنان“ جلد 3 صفحہ نمبر 247 پر لکھا ہے:یعنی قرآن شریف جو کثیر خیر(بہت زیادہ بھلائی) والا، کثیر نفع(بہت زیادہ فائدے)والا اور کثیر (بہت زیادہ) بَرَکت والا ہے اور قیامت تک رہےگا اور تحریف و تبدیل و نَسْخ سے محفوظ رہے گا۔ قرآن اس لئے مبارک ہے کہ مبارک فرشتہ اسے لایا، مبارک مہینے رمضان میں لایا،مبارک ذات پر اُترا،خالق و مخلوق کے درمیان وسیلہ ہے، جس کام پر اس کی آیات پڑھ دی جائیں اس میں بَرَکت ہوجائے اور سب سے بڑھ کر اس کی تعلیمات اور ہدایت