Jannat Ke Baharain

Book Name:Jannat Ke Baharain

رمضان کریم کی برکتیں بھی شامِل ہیں، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ ذیشان ہے: اللہ پاک ماہِ رمضان میں روزانہ افطار کے وقت 10 لاکھ (One million) ایسے گنہگاروں کو جہنّم سے آزاد فرماتا ہے جن پر جہنّم واجب ہو چکا تھا۔  جب شبِ جُمُعہ  اور جُمُعہ  کا دِن آتا ہے   (یعنی جمعرات کو سورج ڈوبنے سے لے کر جُمُعہ  کو سورج ڈوبنے تک)، تَو اِس کی ہر ہر گھڑی میں ایسے  10، 10 لاکھ گنہگاروں  کو جہنّم سے آزاد کیا جاتا ہے، جو عذاب کے حقدار قرار پا چکے ہوتے ہیں۔([1])

عاصیوں كی  مغفرت  كا  لے كر آیا ہے پیام  جُھوم  جاؤ  مجرمو  رَمَضاں مہ ِغُفران ہے

دو جہاں كی  نعمتیں ملتی ہیں روزہ  دار كو    جو نہیں  ركھتا ہے روزہ  وہ بڑا نادان ہے([2])

اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی بھی قدر نصیب فرمائے اور جُمُعہ  کے دِن کی بھی قدر عطا فرمائے۔

جُمُعہ  کے دِن کرنے کے کام

*جُمُعہ  کے دِن عمامہ باندھیے کہ روزِ جُمُعہ  عمامہ باندھنے والے پر فرشتے درود بھیجتے ہیں۔([3])   *ناخُن تراشیے *غسل کیجیے! *نیا یا دھلا ہوا لباس پہنئے! *مریض کی عیادت کیجیے! *موقع ملے تو نمازِ جنازہ میں شرکت کیجیے! *سورۂ کہف  شریف اور سورۂ یسین شریف کی تلاوت کیجیے!  *ایک اَہَم عمل یہ کہ  ساعتِ جُمُعہ  میں دُعا مانگئے!  ساعتِ جُمُعہ  (یعنی جُمُعہ  کے دِن قبولیت کی گھڑی) کب ہوتی ہے،مَشْہُور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ


 

 



[1]...شعب الایمان، کتاب الصیام، باب فضل لیلۃ القدر، جلد:3، صفحہ:336، حدیث:3695۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:706 ملتقطاً۔

[3]...مسند الشامیین لطبرانی، جلد:4، صفحہ:336، حدیث:3487۔