Jannat Ke Baharain

Book Name:Jannat Ke Baharain

تلاوتِ قرآن سُنَّت ہے

فرمانِ آخری نبی، رسول ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم: (1):میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا سُنَّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سورۂ بقرہ اور سُورَۂ آلِ عمران کی تلاوت فرمایا کرتے تھے([2]) *روزانہ رات کو  سُوْرَۂ کافرون، سُوْرَۂ فلق اور سُوْرَۂ ناس کی تلاوت کر کے  سویا کرتے تھے۔([3])

اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم۔

الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہکا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا                چاہیے گر تمہیں قافلے میں چلو

گر مدینے کا غم چاہیے چَشمِ نَم               لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو([4])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔


 

 



[1]...شعب الایمان، باب فی تعظیم القرآن، جلد:2، صفحہ:354، حدیث:2022 ۔

[2]...شمائل محمدیہ، باب فی صوم رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ،صفحہ:121، حدیث:320۔

[3]...شمائل محمدیہ، باب ما جاء فی نوم رسول اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:102، حدیث:264۔

[4]...وسائل بخشش، صفحہ:669۔