Book Name:Jannat Ke Baharain
*فیضان اسلامک اسکول، دارالمدینہ(اسکول،کالج،یونیورسٹی)کی تعداد299،جبکہ طلبہ و طالبات کی تعداد54ہزارسے زائد ہے * شعبہ قافلہ کے تحت عاشقانِ رسول * 12ماہ * 1ماہ* 12دن * اور3دن کے قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں،1سال میں سفر کرنےوالوں کی تعداد10لاکھ سے زائد ہے۔
آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجیے،آپ کے چندے یعنی ڈونیشن کوکسی بھی جائز،دینی، اِصلاحی، فلاحی، روحانی، خیر خواہی، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں لگایا جا سکتا ہےتا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد