Jannat Ke Baharain

Book Name:Jannat Ke Baharain

کیا شان ہے...!! جنّت میں فنا تو ہے ہی نہیں، وہاں موت تو آنی ہی نہیں ہے، اس لیے  وہاں لوگ موت کی طرف نہیں بڑھیں گے، بڑھاپےاور کمزوری (Weakness) کی طرف نہیں بڑھیں گے بلکہ ہر آنے والا لمحہ جنتیوں کے حُسْن و جمال میں اِضافہ کرے گا۔

جنّت کا جُمُعہ  بازار

صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: بیشک جنّت میں ایک بازار ہے، جہاں اَہْلِ جنّت ہر جُمُعہ  (Friday) کو جایا کریں گے۔ وہاں شمالی ہواچلے گی، جو ان کے چہروں اور کپڑوں میں سَما جائے گی۔ اس کے ذریعے سے جنتیوں کے حُسْن و جمال میں اضافہ ہو جائے گا، جب وہ اپنے گھروں کو لوٹا کریں گے تو ان کے اَہْلِ خانہ کہا کریں گے: وَاللهِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالًا خُدا کی قسم! تمہارا حُسْن و جمال پہلے سے بڑھ گیا ہے۔([1])

جنّت کی سب سے اعلیٰ نعمت

رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جنّتی جب جنّت میں پہنچ جائیں گے تو ایک اعلان کرنے والا اعلان (Announcement) کرے گا: اے اہْلِ جنّت! تمہارے لیے  اللہ پاک کے ہاں ایک وعدہ (Promise) ہے، جسے آج پُورا کیا جائے گا۔ جنّتی عرض کریں گے: کیا ہمارے چہرے روشن نہ فرمائے، کیا ہمیں جہنّم سے بچا کر جنّت میں داخِل نہ فرمایا، پِھر اب کون سا وعدہ ہے؟ پس رَبّ کریم! اپنے وجہِ کریم سے حجاب  اُٹھا دے گا اور جنّتی اپنے رَبّ کا دیدار کریں گے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں


 

 



[1]...مسلم، كتاب الجنۃ و صفۃ نعیمھا واہلھا، باب فی سوق الجنۃ...الخ، صفحہ:1089، حدیث:2833۔