Book Name:Jannat Ke Baharain
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : مجھ پر جو جمعے کے دن ہزار بار درودِ پاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنی جگہ نہ دیکھ لے۔([1])
بروزِ جُمُعہ پڑھے جو درود اور صَلَوات نہ ہووے کیونکر اُسے نارِ دوزخی سے نجات
گر آرزوئے قبولِ دُعا ہو اے لوگو! بروزِ جُمُعہ پڑھو تم درود ہر اوقات([2])
وضاحت: یعنی جو شخص جُمُعہ کے دن درودپاک پڑھے گا وہ جہنّم کی آگ سے نجات پا جائے گا۔ اے مسلمانو! اگر دُعاؤں کی قبولیت کی خواہش ہے تو بالخصوص جُمُعہ کے دن ہر گھڑی درود پاک پڑھتے رہا کر و۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])