Share this link via
Personality Websites!
کی پہلی رات آتی ہے تو اللہ پاک میری اُمَّت کی طرف رحمت کی نظر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ پاک نظرِ رحمت فرمائے، اسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا۔([1]) * رمضان کریم میں اِفطار کے وقت روزانہ 10لاکھ گنہگاروں کی مَغْفِرت کر دی جاتی ہے اور شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کو سورج غروب ہونے سے لے کر جمعہ کو سورج غروب ہونے تک) ہر ہر گھڑی میں 10، 10 لاکھ کی مَغْفِرت کر دی جاتی ہے اور یہ سب مَغْفِرت پانے والے وہ ہیں جن پر جہنّم واجِب ہو چکی تھی۔([2]) *پھر جب رمضان کریم کی 29 وِیں رات آتی ہے تو مہینے بھر میں جتنے جہنّم سے آزاد کیے گئے تھے، اِن کے مجموعے(Totel) کے برابر اس ایک رات میں آزاد کر دئیے جاتے ہیں۔([3])
سُبْحٰنَ اللہ! کیاشان ہے رمضان کریم کی...!! اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی برکتیں لُوٹنے، اس ماہِ ذِیشان کا خُوب احترام کرنے اور خوب خوب نیکیاں کمانے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
روزہ اور معاشرتی زندگی
پیارے اسلامی بھائیو! روزہ ایک اِنْفرادی عبادت ہے، ہر کوئی اپنا اپنا روزہ رکھتا ہے، البتہ! اگر ہمارے روزے کا ہمارے معاشرے پر، ہماری اجتماعی زندگی پر، ہمارے اردگرد رہنے والوں پر کوئی اَثَر ظاہِر نہ ہو، روزے کی بَرَکت سے ہماری معاشرتی زندگی میں نکھار نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے روزہ رکھنے میں کچھ کمی ہے، ہم روزے کی رُوح تک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami